تنخواہ داروں پر اتنا ٹیکس لگانے کے حق میں نہیں تھے، چیئرمین ایف بی آر

چیئرمین ایف بی آر ملک امجد زبیر نے کہا ہے کہ ہم تںخواہ دار طبقے پر اتنا انکم ٹیکس عائد کرنے کے حق میں نہ تھے، ہم نے زراعت، خوراکاور تنخواہوں اور برآمدی شعبے کو بچانے کی پوری کوشش کی مگر ٹیکس عائد کرنا پڑا۔

سید نوید قمر کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس منعقد ہوا۔چئیرمین ایف بی آر ملک امجد زبیر ٹوانہ نےاجلاس کو بریفنگ دی۔ 

چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہایڈوانس ٹیکس کا طریقہ کار دنیا بھر میں ہے۔ اس پر رکن کمیٹی نفیسہ شاہ نے کہا کہود ہولڈنگ ٹیکس بھی بہت بڑھ گیا ہے۔

چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہپہلی سہ ماہی میں ایڈوانس ٹیکس کی ایڈجسٹمنٹ کرلی جاتی ہے،کمزور انفورسمنٹ کے باعث ودہولڈنگ اور ایڈوانس ٹیکس عائد کرتے ہیں،ودہولڈنگ ٹیکس بنیادی طور پر نان فائلرز پر عائد کیا جاتا ہے،اس سال 61 لاکھ ٹیکس فائلر ہیں گزشتہ سال 52 لاکھ ٹیکس فائلر تھے۔