سرکاری ملازمت حاصل کرنے کیلئے ڈاکٹروں کا بھی تحریری امتحان لینے کا فیصلہ

  پنجاب حکومت نے سرکاری ملازمت حاصل کرنے کیلئےاب ڈاکٹروں کا بھی تحریری امتحان لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق پنجاب پبلک سروس کمیشن (پی پی ایس سی ) کے ذریعے ڈاکٹروں کی مستقل بھرتی کیلئے ٹیسٹ لیا جائے گا، پبلک سروس کمیشن نے 900 ڈاکٹرز کی بھرتی کا عمل شروع کر دیا، ڈاکٹروں سے 100 نمبروں پر مشتمل امتحانی ٹیسٹ لیا جائے گا، امتحانی پیپر میں جنرل نالج، مطالعہ پاکستان،کرنٹ افیئر ،جیو گرافی سے متعلق سوالات ہونگے علاوہ ازیں ریاضی، انگلش، اردو، ایوری ڈے سائنس اور کمپوٹر سائنس سے متعلقہ پیپر دینا ہو گا، امتحانی ٹیسٹ میں 40 نمبر لینے والا ڈاکٹر ہی انٹرویو کے مرحلے کیلئے کوالیفائی کرے گا۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل صرف انٹرویو کی بنیاد پر ہی میڈیکل افسران کی مستقل بھرتی ہوتی تھی ۔