بارش کے حوالے سے اچھی خبر : دیر، سوات، چترال، کوہستان، شانگلہ، بونیر، بٹگرام، ایبٹ آباد، مانسہرہ ، خیبر، مردان ، پشاوراور وزیرستان میں بارش کا امکان

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد سمیت ملک کے بیشترعلاقوں میں آندھی، جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد، مری، گلیات، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

اس کے علاوہ دیر، سوات، چترال، کوہستان، شانگلہ، بونیر، بٹگرام، ایبٹ آباد، مانسہرہ ، خیبر، مردان ، پشاوراور وزیرستان میں بھی بارش ہوسکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شمال مشرقی، جنوبی پنجاب اور شمال مشرقی بلوچستان کے چند مقامات پر موسلادھار بارش بھی متوقع ہے جبکہ جنوبی علاقوں میں گرم اور مرطوب رہے گا۔

موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے جبکہ ساحلی اضلاع میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر ہلکی بارش ہوسکتی ہے۔

راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، سرگودھا، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، ساہیوال، پاکپتن، بہاولپور اور بہاولنگر میں آندھی کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

اس دوران سب سے زیادہ بارش بہاولپور میں 50 ملی میٹر، کوٹ ادو 40، ڈی جی خان 29، لیہ 20 اور ملتان 7 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

بہاولنگر میں 7 ملی میٹر، اوکاڑہ، رحیم یار خان اور جھنگ میں 4 ملی میٹر، چکوال، اٹک، خانیوال اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں 2 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

بلوچستان کے علاقے بارکھان میں 36 ملی میٹر، سبی 10 اور ژوب میں 8 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ خیبر پختونخوا کے علاقے دیر میں 4 ملی میٹر، مالم جبہ 3، سیدو شریف ایک، بگروٹ 2، استور اور بونجی میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

ہفتہ کو ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کی رپورٹ کے مطابق تربت، دالبندین، نوکنڈی میں 43 ڈگری سینٹی گریڈ اور شہید بینظیر آباد میں 41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا