لاہور: پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے جنرل سیکریٹری حسن مرتضیٰ نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتوں پر پابندی لگانے کا فیصلہ کسی طور پر درست نہیں۔
پی ٹی آئی پر پابندی اور رہنماؤں پر آرٹیکل چھ لگانے سے متعلق پیپلز پارٹی انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں پر پابندی لگانے کا فیصلہ کسی طور پر درست نہیں، سیاسی اختلافات کا مطلب یہ نہیں کہ کسی پارٹی کو ختم ہی کر دیا جائے سیاسی جماعتوں کو جمہوری طرزعمل اپنانا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ آرٹیکل 6 سابق جنرل مشرف اور جنرل ضیاء الحق پر لگنا تھا جو نہیں لگایا گیا، سیاسی پارٹیوں کے رہنما اور کارکن آرٹیکل چھ کے زمرے میں نہیں آتے۔
پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے جنرل سیکریٹری حسن مرتضیٰ نے مزید کہا کہ پابندیاں لگا کر کسی سیاسی جماعت کو ختم نہیں کیا جا سکتا، ملکی مسائل کا واحد حل پابندیاں نہیں ڈائیلاگ ہیں۔