عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
مشرق وسطیٰ اور امریکہ میں غیر یقینی صورتحال کے سبب عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔پیر کو برینٹ کروڈ کی قیمت 15 سینٹ یا 0.2 فیصد اضافے کے بعد 85.18 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔
یو ایس ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے نرخ 20 سینٹ یا 0.2 فیصد اضافے کے بعد 82.41 ڈالر فی بیرل ہوگئے ہیں۔
خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باعث ملک میں پٹرول کی فی لٹر قیمت میں 7.67 اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 3.72 روپے اضافے کا امکان ہے۔