پاکستان ویمنز ٹیم ٹورنامنٹ کیلئے سری لنکا پہنچ گئی

  کراچی: پاکستان کی 15 رکنی قومی ویمنز ٹیم  ٹی 20 کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں شرکت کے لیے سری لنکا پہنچ گئی۔

8 ٹیموں کا ایونٹ 19 تا 28 جولائی دمبولا میں کھیلا جائے گا، ندا ڈار کی قیادت میں  قومی ٹیم کراچی سے دبئی کے راستے کولمبو سے دمبولا پہنچی، گروپ اے میں قومی ویمن ٹیم اپنا پہلا میچ 19 جولائی کوروایتی حریف اور دفاعی چیمپئین بھارت کے خلاف کھیلے گی،21 جولائی کو دوسرا میچ نیپال اور23جولائی کو تیسرا میچ متحدہ عرب امارات کے خلاف ہوگا، کھلاڑیوں میں کپتان ندا ڈار، عالیہ ریاض، ڈائنا بیگ، فاطمہ ثنا، گل فیروزہ، ارم جاوید، منیبہ علی، ناجیہ علوی، نشرہ سندھو، عمائمہ سہیل، سعدیہ اقبال، سدرا امین، سیدہ عروب شاہ، تسمیہ وہاب اور طوبہ حسن شامل ہیں، ٹورنامنٹ میں شریک 8 ٹیموں کو دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے،گروپ اے میں پاکستان، بھارت، نیپال اور متحدہ عرب امارات جبکہ بی بنگلا دیش، ملائشیا، تھائی لینڈ اور میزبان سری لنکا پر مشتمل ہے۔ ہر گروپ کی دو ٹاپ ٹیمیں سیمی فائنل میں جگہ بنائیں گی، فائنل 28 جولائی کو کھیلا جائے گا۔