انگلینڈ ویمنز نے نیوزی لینڈ ویمنز کو پانچویں ٹی ٹوئنٹی میں 20 رنز سے شکست دے کر سیریز میں وائٹ واش کر دیا۔
لندن میں کھیلے گئے ٹی 20 سیریز کے پانچوں اور آخری میچ میں نیوزی لینڈ کی ٹیم ہدف کے تعاقب میں 8 وکٹوں کے نقصان پر مقررہ اوورز میں 135 رنز بنا سکی۔
کیویز کی جانب سے املیا کر 43 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔ بروک ہالیڈی 25، سوزی بیٹس 16، کپتان سوفی ڈیوائن 12، جیس کر 8، جورجیا پلیمر 8، ازابیلا گیز 5 اور میڈی گرین 4 رنز بنا کر آؤٹ ہوئیں۔
لیا ٹاہوہو 9 اور ایڈن کارسن 1 رن بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹیں۔
انگلینڈ کی جانب سے لورین بیل نے 3، چارلی ڈین اور فریا کیمپ نے 2، 2 جبکہ لورین فِلر نے 1 وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل نیوزی لینڈ کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے انگلینڈ ویمنز نے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 155 رنز اسکور کیے۔
انگلینڈ کی جانب سے ہیتھر نائٹ ناٹ آؤٹ 46 رنزز بنا کر نمایاں رہیں۔ ایلیس کیپسے 25، چارلی ڈین 24، نیٹ اسکیور-برنٹ 16، مائیا بوشیئر 13، ایمی جونز 11، فریا کیمپ 2 اور ڈینی ویٹ 0 رن بنا کر آؤٹ ہوئیں۔
سوفی ایکلیسٹون 8 رنز بنا کر ناقابلِ شکست پویلین لوٹیں۔
نیوزی لینڈ ویمز کی جانب سے فرین جونس نے 4، ایڈن کارسن نے 2 اور جیس کر نے 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔