پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی، تاریخ کی بلند ترین سطح عبور : انڈیکس 525 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 81 ہزار 600 پوائنٹس پر جا پہنچا

پاکستان سٹاک ایکسچینج تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

محرم الحرام کی دو روز کی تعطیلات کے بعد آج سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز سے ہی تیزی کا رجحان دیکھا گیا، 100 انڈیکس 525 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 81 ہزار 600 پوائنٹس پر جا پہنچا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس 81 ہزار 155 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

پندرہ جولائی کو کاروباری روز کے دوران 100 انڈیکس نئی بلند ترین سطح 81 ہزار 428 پوائنٹس پر بھی دیکھا گیا۔