آئی سی جے نے فلسطین پر اسرائیلی قبضے کی قانونی حیثیت سے متعلق فیصلہ سنا دیا

عالمی عدالت انصاف نے فلسطین پر اسرائیلی قبضے کی قانونی  حیثیت سے متعلق فیصلہ سنا دیا۔

انٹرنیشنل کورٹ آف جسٹس نے کہاہے کہ مغربی کنارے ، غزہ اور مشرق بیت المقدس پر اسرائیل کا قبضہ ہے ،فلسطین کا یہ مقبوضہ علاقے ایک ہی خطے کا حصہ ہیں ، آئی سی جے نے کہاکہ عدالت کے سامنے پہلا سوال تھا کہ کیا آئی سی جے یہ کیس سن سکتی ہے ، عدالت اس نتیجے پر پہنچی ہے کہ یہ کیس آئی سی جے کے دائرہ اختیار میں ہے ۔

عالمی عدالت انصاف نے کہاکہ یہ اسرائیل اور فلسطین کا دو طرفہ مسئلہ نہیں بلکہ عالمی مسئلہ ہے ،عدالت کے پاس اپنی رائے دینے کیلئے مناسب ثبوت موجود ہیں ،عدالت کی رائے کا یہ مطلب نہیں کہ اس پر عملدرآمد بھی کیا جائے ،آئی سی جے نے فیصلے میں کہا کہ 2005 میں غزہ کی پٹی سے اسرائیلی فوج کا انخلا ہوا ، غزہ کی پٹی قانونی طور پر فلسطین کا حصہ ہے ۔