پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم، محمد رضوان اور شاہین شاہ آفریدی کو کینیڈا کی گلوبل ٹی ٹوئنٹی کےلیے این او سی جاری نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ پاکستان کرکٹ کے غیر معمولی مصروف سیزن اور کھلاڑیوں کے ورک لوڈ کو مدنظر رکھ کر کیا گیا ہے۔
پی سی بی کے مطابق بابر اعظم، محمد رضوان اور شاہین شاہ آفریدی تینوں فارمیٹ کے کھلاڑی ہیں۔ پاکستان ٹیم کو ان کی خدمات درکار ہوں گی۔ پی سی بی چاہتا ہے کہ یہ تینوں کرکٹرز سیزن کے آغاز میں مکمل طور پر فٹ ہوں۔
پی سی بی نے افتخار احمد، محمد عامر، آصف علی اور محمد نواز کو این او سی جاری کر دیا۔