سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھائو کا سلسلہ جاری ہے ، بین الاقوامی اور مقامی مارکیٹ میں سونا مزید سستا ہو گیا۔
آل پاکستانی صرافہ ایسوسی ایشن کےمطابق 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت ایک ہزار روپے کم ہو کر 2 لاکھ 50 ہزار روپے ہوگئی، اسی طرح10 گرام سونے کے کی قیمت 857 روپے کی کمی سے 2 لاکھ ، 14 ہزار 335 روپے ہوگئی ہے۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں 15 ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے ، جس کے بعد فی اونس سونے کی قیمت 2 ہزار 400 ڈالر ہو گئی ہے۔
علاوہ ازیں مقامی مارکیٹ میں چاندی کی فی تولہ قیمت 70 روپے کے اضافے کے بعد 2920 روپے پر پہنچ گئی ہے۔