قومی ایئر لائن (پی آئی اے)کے اثاثوں اور خسارے کی تقسیم کا فریم ورک تیار کر لیا گیا جس کے مطابق نجکاری کے بعد 146ارب کے اثاثے اور 202ارب روپے کا خسارہ نئی کمپنی کو منتقل ہوگا۔دستاویز کے مطابق قومی ایئر لائن کے اثاثوں اور خسارے کو پی آئی اے اور ہولڈنگ کمپنی میں تقسیم کر دیا گیا، نئی کمپنی 55 ارب 70کروڑ خسارے سے پی آئی اے آپریشن کا آغاز کرے گی۔