پشاور:این ٹی ڈی سی ملازمین کے لئے میڈیکل کی سہو لت ختم کر دی گئی ہے۔ جبکہ نجکاری کے باعث پی آئی اے کے ریٹائرڈ ملازمین کے لئے بھی میڈیکل سہو لیات ختم کرنے پر غور و خوص شروع کردیا ہے۔ حاضر سروس ملازمین کے لئے میڈیکل سہو لیات محدود کی جا رہی ہے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق واپڈا کے ذیلی ادارے این ٹی ڈی سی میں تمام حاضر سروس ریٹائرڈ ملازمین اور بیواؤں کو اب میڈیکل سہو لیات نہیں ملے گی۔ این ٹی ڈی سی ملازمین کے میڈیکل کی مد میں ہر ماہ کروڑوں روپے واپڈا کے ہسپتالوں کو دیئے جاتے تھے جبکہ پی آئی اے ملازمین ہر مہینے کروڑوں روپے کے ادویات کھا رہے ہیں۔ ادویات میں گھپلوں کے الزامات میں پی آئی اے کے بعض ملازمین کو بھی برطرف کیا جا چکا ہے۔