پشاور ہائیکورٹ نے پانچ افراد کی بازیابی سے متعلق کیس میں پانچ رکنی لارجر بینچ تشکیل دے دیا، جس کی سربراہی قائم مقام چیف جسٹس ایس ایم عتیق شاہ کریں گے۔ سماعت پیر کی صبح 9 بجے ہوگی۔
درخواست گزار کا موقف ہے کہ 27 اپریل کو پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ان کے گھر پر چھاپہ مارا اور پانچ افراد کو لے گئے، جن میں سے کچھ تاحال لاپتہ ہیں۔
پولیس نے عدالت کو آگاہ کیا کہ علاقہ مجسٹریٹ نے لاپتہ افراد کو ضمانت پر رہا کر دیا ہے، جبکہ عدالت نے تمام متعلقہ حکام کو نوٹس جاری کر دیا ہے۔