پشاور کے حیات آباد علاقے میں ایک نوجوان کے قتل کی تحقیقات مکمل ہو چکی ہیں، اور قاتل کوئی اور نہیں بلکہ مقتول کی منگیتر نکلی ہے۔
پولیس کے مطابق، 27 مارچ کو مقتول ابرار اللہ کی لاش ملی تھی، جس کے بعد تحقیقات کا آغاز ہوا۔
پولیس نے مقتول کی منگیتر اور اس کے دوست کو حراست میں لے لیا ہے۔
یہ بات سامنے آئی ہے کہ لڑکی ابرار سے شادی نہیں کرنا چاہتی تھی، اس لیے اس نے اپنے دوست کے ساتھ مل کر اس کے قتل کی منصوبہ بندی کی۔