پشاور میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر ڈرونز اور کواڈ کاپٹرز کے استعمال پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ ڈپٹی کمشنر پشاور کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق شہر میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے، جس کے تحت ان ڈیوائسز کے اڑانے پر مکمل پابندی ہو گی۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یہ اقدام عوامی تحفظ اور حساس تنصیبات کی حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے اٹھایا گیا ہے۔ خلاف ورزی کی صورت میں قانون کی دفعہ 188 کے تحت کارروائی کی جائے گی۔
ضلعی انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ پابندی 30 دن کے لیے نافذ العمل رہے گی اور شہریوں سے مشکوک حرکات کی فوری اطلاع دینے کی اپیل کی گئی ہے۔
