شادی شدہ خاتون نے نامعلوم وجوہات کی بناء پرخودکشی کرلی

صوبائی دارالحکومت پشاور کے علاقہ گڑھی محسن خان میں خاتون نے نامعلوم وجوہات کی بناء پرخودکشی کرلی ۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق واقعہ پشاور کے علاقہ گڑھی محسن خان میں پیش آیا جہاں شادی شدہ خاتون نے نامعلوم وجوہات کی بناء پر پستول سے فائر کرکے اپنی زندگی کا خاتمہ کردیا ۔
گولی لگنے سے خاتون موقع پر جاں بحق ہو گئیں جس کی نعش کو پوسٹ مارٹم کے لئے منتقل کردیا گیا ۔
پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ۔