ڈبگری بازار میں فائرنگ ، ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی ہو گیا. واقعات کے مطابق پشاور کے علاقے شاہ قبول ڈبگری بازار میں رات گئے بڈھ بیر کے گجران اور مولیان گروپوں کے مابین سابقہ فائرنگ کا تبادلہ ہوا، فریقین کے مابین قتل مقتالے کی دشمنی چلی آ رہی تھی.
فائرنگ کے نتیجے میں گجران فریق سے ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی ہو گیا، اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ گجران فریق سے تعلق رکھنے والے افراد ڈبگری گارڈن میں ڈاکٹر سے علاج کے لیے آئے تھے، واپسی پر مولیان گروپ نے فائرنگ کر دی. یاد رہے کہ فائرنگ کے اس واقعے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی ہو گیا.
