ڈالر کی قدر میں مزید اضافہ

جولائی کے آخری کاروباری دن میں ڈالر 8 پیسے جبکہ پورے مہینے میں 40 پیسے مہنگا ہوا ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک تبادلہ میں جولائی کے اختتام پر ڈالر کا بھاؤ 278 روپے 74 پیسے ہے۔

انٹربینک میں گزشتہ روز ڈالر 278 روپے 66  پیسے پر بند ہوا تھا اور آج ڈالر 8  پیسے مہنگا ہوا ہے۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ 10پیسے کم ہوکر 280 روپے 50 پیسے ہے۔