نئے مالی سال کے پہلے مہینے ہی مہنگائی میں اضافہ

نئے مالی سال کے پہلے مہینے کے دوران مہنگائی میں اضافہ ہوگیا۔ ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ماہانہ رپورٹ جاری کردی۔ 

ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق جون کے مقابلے میں جولائی میں مہنگائی میں 2.10 فیصد کا اضافہ ہوا۔ جولائی 2024 میں مہنگائی کی شرح 11.09 فیصد رہی۔ 

رپورٹ کے مطابق جولائی میں شہروں میں مہنگائی 2.03 اور دیہاتوں میں 2.20 فیصد بڑھی، یوں شہروں میں مہنگائی کی شرح 13.18 فیصد جبکہ دیہات میں شرح 8.14 فیصد ریکارڈ کی گئی۔