گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی طرح کبھی نہیں کہا کہ اسٹیبلشمنٹ کیساتھ مذاکرات کرنے ہیں۔
پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ کبھی نہیں کہا کہ ہماری حکومت باجوہ چلاتے ہیں، وفاق سے صوبائی حقوق پر بات کرنے کے لیے جرگے کا اعلان جلد کریں گے، پی ٹی آئی جرگے میں بیٹھے گی تو خوش آمدید، نہ بیٹھے تو مسئلہ نہیں۔
فیصل کریم کنڈی نے مزید کہا کہ یہ اچھی بات نہیں کہ آپ جامعات کی زمینیں بیچیں، جب تک میں ہوں میں ان کو زمینیں بیچنے نہیں دوں گا۔