خیبر پختونخوا میں یکم جولائی سے اب تک بارشوں، لینڈ سلائیڈنگ اور سیلابی ریلوں کے باعث 65 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔
پرونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے خیبر پختونخوا میں مون سون بارشوں کے نقصانات کی رپورٹ جاری کردی۔
رپورٹ کے مطابق جاں بحق افراد میں 30 بچے، 12 خواتین اور 23 مرد شامل ہیں جبکہ مختلف حادثات میں 130 افراد زخمی ہوئے۔
پی ڈی ایم اے رپورٹ کے مطابق بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے 784 مکانات کو نقصان پہنچا جبکہ 217 گھر مکمل تباہ ہوئے۔
رپورٹ کے مطابق صوبے کے مختلف اضلاع میں اس دورانیے میں 139 مویشی بھی ہلاک ہوئے۔