12 ربیع الاول، عید میلاد النبیﷺ کے موقع پر 17 ستمبر منگل کو تمام بینک اور مالیاتی ادارے بند رہیں گے، خیبرپختونخوا حکومت نے بھی عام تعطیل کا اعلان کر دیا۔
اسٹیٹ بنک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق حضرت محمد ﷺ کے یوم ولادت کے موقع پرا سٹیٹ بنک آف پاکستان کے تمام دفاتر، بینک اور مالیاتی ادارے منگل 17 ستمبر کو بند رہیں گے۔
اعلامیہ کے مطابق بدھ 18 ستمبر کو تمام مالیاتی ادارے اور بنک معمول کے مطابق خدمات سرانجام دیں گے۔ دوسری جانب خیبر پختونخوا حکومت نے 12 ربیع الاول کو عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔
صوبائی حکومت کے اعلامیہ کے مطابق 17 ستمبر بروز منگل صوبے میں عام تعطیل ہوگی،تمام تعلیمی ادارے اور سرکاری دفاتر بند رہیں گے۔