خراب سروس فراہم کرنے پر ٹیلی کام سیکٹر پر کروڑوں کا جرمانہ عائد

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے ایکشن لیتے ہوئے خراب سروس فراہم کرنے پر ٹیلی کام سیکٹر پر کروڑوں روپے کا بھاری جرمانہ عائد کر دیا۔

 

پی ٹی اے کے مطابق خراب سروس فراہم کرنے پر ٹیلی کام سیکٹر پر 6 کروڑ 89 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا، موبائل آپریٹرز کمپنی پر پچھلے ساڑے 3 سال میں خراب سروس پر جرمانہ عائد کیا گیا، پی ٹی اے نے ساڑے 3 سال میں  643 کوالٹی سروس سروے کرایا، ساڑے 3 سال میں 302 سروے شکایات پر مبنی تھے۔

پی ٹی اے کا مزید کہنا ہے کہ جنوری 2024 سے جولائی 2024 میں 104 سروے کئے گئے، اس سروے میں 65 شکایات پر مبنی تھے، اتھارٹی نے سروس کے معیار کو بہتر کرنے کے لئے ہدایت بھی دیں، ٹیلی کام سیکٹر کو شکایات دور کرنے کے لئے 37 شوکاز نوٹس بھی جاری کیے ہیں۔