ملک میں سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان برقرار

عالمی مارکیٹ کے زیراثر مقامی مارکیٹ میں سونے کی عالمی اور مقامی قیمتوں میں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

جیولرز کے مطابق ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 500 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد سونے کی قیمت 2 لاکھ 56 ہزار روپے ہے۔ ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کا بھاؤ 428 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 19 ہزار 479 روپے ہوگیا۔

دوسری جانب بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 17 ڈالر کم ہوگئی، جس کے بعد نئی عالمی قیمت 2410 ڈالر کی سطح پر آگئی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 500 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد سونے کی قیمت 2 لاکھ 56 ہزار 800 روپے ہوگئی تھی۔