پی سی بی کا ڈومیسٹک کرکٹ میں گیندوں کے حوالے سے اہم فیصلہ

پی سی بی نے ڈومیسٹک کرکٹ میں گیندوں کے استعمال کے حوالے سے اہم فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق ڈومیسٹک سیزن میں قائد اعظم ٹرافی اور پریذیڈنٹ ٹرافی میں ڈیوک کا گیند استعمال ہوگا، سیزن کے دوران ون ڈے اور ٹی ٹونٹی کرکٹ ایونٹس میں کوکا بورا کا گیند استعمال ہوگا، پی سی بی شعبہ ڈومیسٹک کرکٹ گیند ساز کمپنیوں سے معاملات طے کرنے میں مصروف ہیں۔

واضح رہے کہ ریڈ بال کرکٹ میں ڈیوک کا گیند کوکا بورا سے بہتر نتائج دیتا ہے۔