سنگدل باپ نے تین ماہ کی بیٹی کو نہر میں پھینک دیا،تھانہ ڈنگہ پولیس نےملزم کو گرفتار کرلیا۔
ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم نے بیٹا پیدا نہ ہونے کی رنجش میں بچی کو نہر میں پھینکا۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزم علی احمد رضا صابری چک فتح شاہ کا رہائشی ہے،ملزم بچی کا سگا باپ ہے۔
ڈ ی پی او گجرات نے قتل کے واقعہ پر نوٹس لے لیا، نامزد ملزم کے خلاف قتل کا مقدمہ تھانہ ڈنگہ میں درج کیا گیا، پولیس کے مطابق واقعہ کی مختلف پہلوؤں سے مزید تحقیقات جاری ہے۔