اسلام آباد کے علاقے ایف الیون 2 میں زہریلی شراب پینے سے دو خواتین اور ایک مرد ہلاک ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق تھانہ شالیمار کے علاقہ ایف الیون ٹو میں واقع الصفاء ہائٹس میں 2 خواتین اور ایک مرد نے ڈانس پارٹی کی۔ پارٹی کے دوران غیر معیاری شراب نوشی سے آدمی اورخاتون کی موت واقع ہو گئی۔ نادیہ نامی خاتون نے الصفاء ہائٹس کے اسٹاف کو واقعے کی اطلاع دی۔
تھانہ شالیمار پولیس نے نادیہ کو پمز اسپتال منتقل کیا جہاں اس کا انتقال ہوگیا۔ مرنے والے شخص کی شناخت زابت ولد عبدالسبحان کے نام سے ہوئی ہے۔ ایک خاتون کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی۔