نوشہرہ کے علاقے حکیم آباد میں فجر کی نما ز کے معاملے پر ہونے والی تکرار میں بھا ئی نے بہن کو قتل کر دیا۔
تافغان مہاجر میوہ گل نے پولیس کو رپورٹ در ج کراتے ہوئے کہا کہ میں دیگر اہلخانہ کے ہمراہ گھر میں موجود تھا، میری بیٹی اسما سمیت سب اپنے اپنے کمروں میں سو رہے تھے، بیٹا حمزہ صبح کی نماز کے لیے اسما کو اٹھانےگیا جس پر دونوں میں بحث وتکرار شروع ہوئی۔
متاثرہ لڑکی کے والد نے مزید بتایا کہ حمزہ نے طیش میں آکر اپنی بہن اسما کو فائرنگ کرکے قتل کردیا اور فرار ہوگیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واردات میں استعمال ہونے والی پستول برآمد کر کے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے اور واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کی جا رہی ہے۔