کراچی: شہر قائد کے علاقے کورنگی صنعتی ایریا میں آئل شاپ کے مالک نے 8 لاکھ روپے چھیننے کی کوشش کرنے والے ڈاکو کو گولی مار کر ہلاک کردیا۔
شہری محمد اسماعیل نجی بینک سے 8 لاکھ روپے لے کر آرہا تھا تو راستے میں ایک موٹرسائیکل پر سوار دو ڈکیتوں نے اُسے لوٹنے کی کوشش کی اور رقم چھین کر جانے لگے۔
شہری نے فرار ہوتے وقت اپنے لائسنس یافتہ پستول سے ڈاکوؤں پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک ملزم موقع پر ہلاک ہوگیا جس کی شناخت رانا جاوید کے نام سے ہوئی جس کا تعلق راجن پور سے ہے، جبکہ اُس کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔