بھارت کی جانب سے سائبر حملے، پاکستانی ماہرین کی کامیابی

اسلام آباد: پاک بھارت کشیدگی کے دوران بھارت نے اوچھے ہتھکنڈے اختیار کرتے ہوئے پاکستان پر سائبر حملے کیے ہیں۔

وفاقی وزیر برائے آئی ٹی شزا فاطمہ نے بتایا کہ بھارت نے پاکستان کی مختلف وزارتوں کی ویب سائٹس کو نشانہ بنایا، لیکن پاکستانی آئی ٹی ماہرین نے ان حملوں کو ناکام بنا دیا۔

شزا فاطمہ نے یہ بھی کہا کہ سوشل میڈیا پر پاکستانی نوجوان بھرپور انداز میں بھارت کا مقابلہ کر رہے ہیں۔

ان کے مطابق پاکستان سائبر سیکیورٹی کے میدان میں امریکہ اور برطانیہ جیسے ممالک کے ساتھ صف اول میں شامل ہے۔