کوئٹہ دھماکا: 4 ایف سی اہلکار شہید، کئی زخمی

کوئٹہ کے علاقے مارگیٹ میں بم ڈسپوزل اسکواڈ کے قریب دھماکے سے 4 ایف سی اہلکار شہید اور 3 زخمی ہوگئے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق، دھماکے کے بعد فورسز اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، جبکہ شہید اہلکاروں کی لاشیں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا۔

شہید ہونے والوں میں صوبیدار شہزاد امین، نائب صوبیدار عباس، سپاہی خلیل اور سپاہی زاہد شامل ہیں، جبکہ زخمیوں میں لانس نائیک ظفر، لانس نائیک فاروق اور سپاہی خرم سلیم شامل ہیں۔