لاہور کے چوہنگ علاقے میں ایک دلہن کو بارات کی آمد سے چند گھنٹے پہلے ایک پراسرار واقعے میں قتل کر دیا گیا۔
پولیس کے مطابق، 23 سالہ عائشہ کی مہندی کی تقریب رات 3 بجے تک جاری رہی، اور صبح اس کی لاش بیڈ پر ملی۔
عائشہ کو سر میں گولی مار کر ہلاک کیا گیا، جبکہ وہ اپنے ماموں زاد فلک شیر کے ساتھ پسند کی شادی کر رہی تھی۔
پولیس نے مقتولہ کے بھائی دلاور اور بہنوئی عرفان کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے۔
گھر سے ایک نیا پستول، اس کا ڈبہ اور میگزین بھی برآمد ہوا ہے۔