اسلام آباد میں مبینہ غیرملکی خاتون سے زیادتی کے کیس کا ڈراپ سین ہوگیا۔ خاتون غیرملکی نکلی نہ ہی اُس کے ساتھ کوئی زیادتی کی گئی۔
خاتون کی میڈیکل رپورٹ اسلام آباد پولیس کو موصول ہوگئی۔ میڈیکل رپورٹ کے مطابق خاتون سے کوئی زیادتی نہیں ہوئی۔ پولیس کے مطابق خاتون پاکستانی جبکہ اُس کا شوہر بیلجئیم کا شہری ہے۔ دونوں کی تقریباً 5 سال قبل پاکستان میں ہی شادی ہوئی تھی۔ خاتون نے پہلے دو اور پھر پانچ افراد پر زیادتی کا الزام لگایا۔
پولیس کے مطابق خاتون ذہنی مریضہ ہے جسے ایدھی سنٹر منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس کو گرفتار ملزم تمیز الدین کے گھر سے بھی کوئی شواہد نہیں ملے۔ ملزم نے پولیس کو بیان دیا کہ خاتون روز اُس کے گھر آجاتی تھی اس لیے وہ اُسے باندھ کر گلی میں چھوڑ آیا۔