صوبہ سندھ کے شہر جیکب آباد میں خاتون پولیو ورکر سے مبینہ زیادتی اور لوٹ مار کا افسوسناک واقعہ سامنے آیا ہے۔
جیکب آباد کے گاؤں اللہ بخش جاکھرانی میں خاتون پولیو ورکر سے مبینہ زیادتی اور لوٹ مار کی گئی۔
ڈپٹی کمشنر ظہور مری اور ایس ایس سُمیر نور چنہ نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ مرکزی ملزم اسلحے سمیت گرفتار کر لیا گیا ہے، خاتون پولیو ورکز کے ڈی این اے نمونے جامشورو منتقل کر دیے ہیں۔
حکام نے بتایا کہ خاتون کے پہلے بیان کے مطابق ڈکیتی کا مقدمہ درج کیا تھا، اسی مقدمے میں زیادتی کی دفعہ شامل کی جائے گی۔
ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ قبائلی معاشرے کے باعث خاتون پہلے گھبرا گئی تھی، عدالت میں خاتون نے زیادتی کا بیان دیا۔