پاسپورٹ بحران: 20 جدید لیمینیٹرز اور بیس پرنٹرز خریدنے کا فیصلہ

وزارت داخلہ نے پاسپورٹ بحران پر قابو کیلئے 20 جدید لیمینیٹرز اور بیس پرنٹرز خریدنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

وزارت داخلہ کے ذرائع کے مطابق پرنٹنگ صلاحیت بڑھانے کیلئے سال میں 2 بار پرنٹرز خریدنے جبکہ پاسپورٹ بحران پر قابو کیلئے 20 جدید لیمینیٹرز اور بیس پرنٹرز خریدنے کا فیصلہ کر لیا ہے، پاسپورٹ حکام نے آئندہ چھ ماہ کے لیے لیمینیشن پیپرز کا اسٹاک بھی منگو الیا ہے، نئی اور مشینوں سے ایک گھنٹے میں ایک ہزار پاسپورٹس کی پرنٹنگ ممکن ہو گی۔

پاسپورٹ حکام کے مطابق 5 جدید آرایم پی اور 2 ای پاسپورٹ پرنٹرز بھی خریدے جائیں گے، حکام نے مزید بتایا کہ نئی مشینوں سے 1 گھنٹے میں 1 ہزار پاسپورٹس کی پرنٹنگ ممکن ہو گی، پرنٹنگ صلاحیت یومیہ 22 ہزار سے بڑھ کر 55 ہزار تک ہو جائے گی۔

حکام کے مطابق آئندہ 6 ماہ کے لیے لیمینیشن پیپرز کا اسٹاک بھی منگوا لیا، ستمبر کے آخری ہفتے سے بیک لاگ ختم ہونا شروع ہو جائے گا، حکام کا کہنا تھا کہ پراسیسنگ اسپیڈ بڑھانے کے لیے نیا ڈیٹا بیس بھی بنایا جائے گا، نئے ڈیٹابیس کی مدد سے نادر اور دیگر اداروں سے ڈیٹا کی فوری تصدیق ممکن ہو گی۔