بجلی ٹیرف میں ہوشربا اضافے کے باوجود پاورسیکٹر کے نقصانات کم ہونے کے بجائے مزید بڑھ گئے۔ڈسکوز کا سالانہ ریونیو گیپ کم نہ ہوسکا، حجم 1264 ارب تک پہنچ گیا۔وزارت پاورکی دستاویز کے مطابق پاور ڈسٹری بیوشن کمپنیز (ڈسکوز) کا سالانہ ریونیوگیپ کم نہ ہوسکا۔ حجم 1264ارب تک پہنچ گیا۔ چیلنجز رواں سال برقرار رہنے کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔دستاویز کے مطابق تقسیم کار کمپنیز نے نادہندگان سے 365ارب روپے کی ریکوری کرنی ہے۔