پی ایس ایکس 100 انڈیکس میں 228 پوائنٹس کا اضافہ : 59 کروڑ شیئرز کے سودے 20 ارب روپے میں طے

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج کاروبار کا مثبت دن رہا، 100 انڈیکس 228 پوائنٹس اضافے سے 78 ہزار 105 پر بند ہوا ہے۔ 

کاروباری دن میں 100 انڈیکس 721 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا جبکہ اس کی بلند ترین سطح 78 ہزار 709 رہی۔ 

حصص بازار میں آج 59 کروڑ شیئرز کے سودے 20 ارب روپے میں طے ہوئے، یوں مارکیٹ کیپٹلائزیشن 45 ارب روپے بڑھ کر 10 ہزار 448 ارب روپے ہے۔