پی ٹی آئی لاہور کے صدر اور جنرل سیکریٹری مستعفی : قبل ازیں حماد اظہر نے صدر پنجاب کے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما حماد اظہر کے بعد مزید 2 رہنماؤں نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

 پی ٹی آئی رہنما چوہدری اصغر گجر نے تحریک انصاف لاہور کی صدارت چھوڑنے کا اعلان کردیا، جبکہ پی ٹی آئی لاہور کے جنرل سیکریٹری حافظ ذیشان رشید بھی اپنے عہدے سے  مستعفی ہوگئے۔

چوہدری اصغر کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے جدوجہد میں ساتھ دینے پر کارکنوں کا مشکور ہوں۔

پی ٹی آئی رہنما نے یہ بھی کہا کہ   امید ہے آنے والا صدر مجھ سے بھی بہتر جدوجہد کرے گا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل حماد اظہر نے صدر پی ٹی آئی پنجاب کے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا۔

اپنے بیان میں حماد اظہر کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے میری بانی پی ٹی آئی تک رسائی نہیں ہے، پنجاب کی تنظیم میں بہت سارے ایسے فیصلے ہوئے جن پر نہ تو میری رائے شامل تھی اور نہ ہی رضا مندی۔