سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی،سینیٹ میں مولانا کےساتھ چلنےپراتفاق ہوا ہے۔
عمرایوب کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان نےپوزیشن واضح کردی ہے، مولانا فضل الرحمان قانون سازی میں حکومت کا ساتھ نہیں دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ اسلام آباد:8ستمبرکےجلسےکی اجازت ملےیا نہ ملے،جلسہ ہوگا، اگرہمیں بانی پی ٹی آئی سےملنےنہ دیا گیا توقومی اسمبلی،سینیٹ چلنےنہیں دیں گے، ہمارےلیڈرکوکچھ ہوا تویہی لوگ ذمہ دارہوں گے۔
سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ حکومت کوآئی ایم ایف سےپیکج نہیں ملےگا، معاشی حالات دن بدن خراب ہورہےہیں، ہمارےایم این ایزڈٹ کرکھڑے ہیں تحریک انصاف کا ساتھ نہیں چھوڑیں گے، ہمارے ایم این ایزآگ کا دریا عبورکرکےیہاں تک پہنچے ہیں، حکومت کی خام خیالی ہےہمارے ایم این ایزنہیں ٹوٹیں گے، عطا تارڑبچےہیں ان کوبعد میں خبرملےگی۔
اسٹیبلشمنٹ سےرابطے سےمتعلق سوال کے جواب میں عمر ایوب نے کہا کہ اس خبرکی تصدیق یا تردید نہیں کروں گا،نوازشریف پر تنقید کے نشتر چلاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نوازشریف کےپلیٹ لیٹس پھرگرگئےجولندن جارہےہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی کےخلاف کیسزختم ہوچکےہیں، بانی پی ٹی آئی کوگزشتہ ہفتےرہا ہوجانا چاہیےتھا، موجودہ حکومت چند ماہ میں خود ہی ٹوٹ جائےگی، ملک میں تازہ الیکشن ناگزیرہے،عدوست ممالک،آئی ایم ایف بھی کہہ رہا ہےپہلےملک کےحالات ٹھیک کرو۔