وزیرِاعظم شہباز شریف نے مہنگائی کے اعشاریوں میں کمی پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے کہا ہے کہ جولائی میں کنزیومر پرائس انڈیکس میں ریکارڈ کمی ہوئی، افراط زر کی شرح 11 فیصد پر آگئی ہے۔
وزیر اعظم نے مزید کہا کہ ستمبر میں افراط زر کی شرح میں مزید کمی کی پیشگوئی ہے، پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ کو اپ گریڈ کیا ہے، عالمی مالیاتی اداروں نے پاکستان کے مثبت معاشی اشاریوں کا اعتراف کیا۔
انھوں نے کہا کہ حکومت معاشی اصلاحات کی پالیسی پرگامزن ہے، حکومت کی رائٹ سائزنگ پالیسی پر بھی تیزی سے کام ہو رہا ہے، رائٹ سائزنگ کے عمل کی نگرانی میں خود کررہا ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ پiٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کی گئی ہے، عوام کی مشکلات کا احساس ہے، حکومت عوام کے مسائل کے حل کیلئے دن رات کام کررہی ہے۔