بنگلادیش سے ہوم گراؤنڈ پر 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز میں وائٹ واش ہونے کے بعد ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کیلئے کوالیفائی کرنے کے امکانات تاریک ہوچکے ہیں۔
بنگلا دیش کے خلاف سیریز میں دونوں میچز ہارنے کے بعد آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ میں 24 اہم پوائنٹس گنوا دیے اور رینکنگ میں تنزلی کا شکار ہوکر 8 ویں پوزیشن پر چلا گیا۔
ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ سائیکل میں شان مسعود کی کپتانی میں پاکستانی ٹیم ابتک 7 میچز میں محض 2 کامیابیاں سمیٹ سکی ہے جبکہ اسکے پوائنٹس کی تعداد 19.05 ہے، جو صرف ویسٹ انڈیز سے بہتر ہے۔
ڈبلیو ٹی سی سائیکل کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرنے کیلئے پاکستان ہوم گراؤنڈ پر انگلینڈ کیخلاف بقیہ تینوں میچز میں کامیابی سمیٹنا ہوگی جبکہ ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقا کو بھی کلین سوئپ کرنا ہوگا۔
اب گرین شرٹس کو اپنے بقیہ تمام 7 میچز میں کامیابی سمیٹنا ہوگی جس کے بعد ان کے پوائنٹس کا فیصد 58.2 ہو جائے گی، اگر شان مسعود ایسا کروانے میں کامیاب ہوئے تو پھر بھی فائنل کھیلنے کے امکانات ممکن نہیں ہوں گے تاہم روشن رہیں گے۔
ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے پوائنٹس ٹیبل پر بھارت اور آسٹریلیا ٹاپ پوزیشن پر موجود ہیں جبکہ قومی ٹیم کو دیگر ٹیموں کے نتائج پر نظر رکھنی ہوگی۔