مولانا فضل الرحمان کا چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کے نام خط

اسلام آباد: جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کے نام خط لکھ دیا۔

ترجمان جی یو آئی کے مطابق خط میں وفاقی شرعی عدالت کے سودی نظام کو ختم کرنے کے فیصلے کے خلاف  مختلف بینکوں کی اپیلوں کو جلد نمٹانے کی اپیل کی گئی ہے۔

خط کے متن میں کہا گیا کہ وفاقی شرعی عدالت کے گذشتہ سال کے فیصلے میں مالیاتی نظام کو پانچ سال کے اندر سود سے  پاک کرنے کا حکم دیا گیا تھا فیصلے کے خلاف مختلف بینکوں کی دائر اپیلوں کو جلد نمٹایا جائے تاکہ حکومت سود سے پاک مالیاتی ڈھانچے کی تشکیل کے لئے اقدامات اٹھائے۔

خط کے متن میں یہ بھی کہا گیا کہ ختم نبوت کے حوالے سے آپ کا آخری مختصر فیصلہ لائق تحسین ہے تاہم تفصیلی فیصلہ جلدی جاری کرنے سے مسلمانان پاکستان پوری طرح مطمئن ہوجائیں گے۔