فرنٹ لائن عملے کیلئے منکی پاکس ویکسین حاصل کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: وزارت صحت نے فرنٹ لائن عملے کے لیے منکی پاکس ویکسین کی ایک ہزار ڈوزز حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 وزارت صحت نے خلیجی ممالک سے آنے والے منکی پاکس کے کیسز کے حوالے سے دفتر خارجہ سے بھی رہنمائی مانگی ہے۔

حکام کے مطابق منکی پاکس کے 3 کیسز  ایک خلیجی ملک اور ایک کیس دوسرے خلیجی ملک سے آیا، دونوں ملکوں کا نام لے  کر ٹریول ایڈوائزری جاری کرنے کی اجازت طلب کی گئی ہے۔

حکام کا بتانا ہے کہ لاکھوں پاکستانی ان ملکوں میں کام کرتے اور پاکستان آتے جاتے رہتے ہیں۔