پی ٹی آئی کا جمعہ سے ملک گیر احتجاج شروع کرنے کا فیصلہ

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے جمعہ سے ملک گیر احتجاج کا فیصلہ کرلیا۔

منگل کو پشاور میں پی ٹی آئی کی کور کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں وزیرِ اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور سمیت مرکزی قائدین نے شرکت کی۔

یہ کور کمیٹی اجلاس پیر کو پارلیمنٹ میں رہنماؤں کی گرفتاریوں کے بعد منعق کیا گیا، اجلاس سے پہلے پی ٹی آئی رہنماؤں نے اس حوالے سے پریس کانفرنس بھی کی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں ملک گیر احتجاج کا سلسلہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

فیصلہ کیا گیا کہ اسمبلی کے فلور پر بھی پی ٹی آئی رہنماؤں کی گرفتاریوں کی مذمت کی جائے گی۔

ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کل پارلیمنٹ میں جو ہوا اس پر ہر صورت ایکشن ہوگا۔