بے نظیر انکم سپورٹ سینٹر میں بھگدڑ مچنے سے 50 سالہ خاتون جاں بحق

مظفرگڑھ میں بے نظیر انکم سپورٹ سینٹر پر ناقص انتظامات کے باعث بھگدڑ مچ گئی، پیسے نکلوانے کیلئے آنے والی 50 سالہ خاتون جاں بحق ہوگئی۔

واقعہ بےنظیر انکم سپورٹ سینٹرخان گڑھ میں پیش آیا ، سینٹر پرناقص انتظامات اور بھگدڑ کی وجہ سے خاتون بے ہوش ہوئی۔

جاں بحق خاتون کے اہلخانہ نے ناقص انتظامات کے ذمہ داران کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کر دیا۔