آئی پی پیز کے ساتھ حکومتی بات چیت کے معاملے پر وفاقی وزارت توانائی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے پانچ آئی پی پیز بند کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے جبکہ 100 کے قریب آئی پی پیز سے بات چیت جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق تمام آئی پی پیز سے بات چیت ابھی مکمل نہیں ہوئی، منافع میں کمی سے متعلق آئی پی پیز کا رویہ لچکدار ہے۔
ذرائع وزارت توانائی کا بتانا تھا کہ 5 آئی پی پیز بند کی جا رہی ہیں، نام ابھی نہیں بتا سکتے جبکہ آئی پی پیز کے منافعے میں کتنی کمی ہوگی اس سے متعلق ورکنگ جاری ہے۔
ذرائع وزارت توانائی کا کہنا تھا کہ ضروری نہیں تمام آئی پی پیزسے بات چیت کے نتائج کا ایک ہی بار اعلان ہو، جن آئی پی پیز سے بات چیت حتمی ہوگی اس کا اعلان کیا جائے گا۔