کیا جسم میں 'وٹامن کے' کی کمی جان لیوا ثابت ہوسکتی ہے؟

جسم میں 'وٹامن کے' کا کردار انتہائی اہم ہے جو خون کو بہنے سے بچاتا ہے۔

'وٹامن کے' کی کمی ہڈیوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے جب کہ یہ دل کی پیچیدگیوں کا باعث بھی بن سکتی ہے۔

مثال کے طور پر اگر آپ وٹامن کے کمی کا شکار ہیں اور ایسے میں آپ کو چوٹ لگ جائے تو یہ آپ کے جسم سے خون کا بہاؤ نہیں رک سکے گا اور اضافی خون بہہ جانے کے سبب آپ کی موت بھی واقعہ ہوسکتی ہے۔

اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ وٹامن ’کے‘ کیسے حاصل کیا جائے؟

قدرت نے بہت سارے پھل اور سبزیوں میں وٹامن کے رکھا ہے جس کے استعمال سے آپ بھرپور فائدے اٹھاسکتے ہیں۔

پالک

پالک میں وٹامن کے کی بھاری مقدار پائی جاتی ہے، بتایا جاتا ہے کہ ایک کپ پالک میں 540 مائیکرو گرام وٹامن کے ہوتا ہے جس سے بھرپور فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے۔

سرسو کا ساگ


سرسو کا ساگ سردیوں کی سوغات ہوتا ہے جس میں وٹامن کے خاصی مقدار میں موجود ہوتی ہے جو  آپ کے خون کو بہنے سے بچاتا ہے اور فوری اپنا اثر دکھاتا ہے۔

میتھی

تمام ہرے پتوں والی سبزیوں کی طرح میتھی میں بھی وٹامن کے پایا جاتا ہے، میتھی کے ناصرف پتے بلکہ میتھی دانے کا استعمال بھی مختلف طریقے سے کیا جاتا ہے۔

یہ ہرے پتے نا صرف وٹامن کے بلکہ میگنیشیم کا بھی خزانہ ہوتے ہیں اور یہ ذیابیطس میں مبتلا افراد کیلئے بھی مفید ہیں۔

گوبھی

تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ ایک کپ گوبھی میں 76 مائیکرو گرام وٹامن کے پایا جاتا ہے، اس کے روزانہ استعمال سے آپ اپنی ہڈیوں کو بھی مضبوط بنا سکتے ہیں۔

اس کے علاوہ گوبھی کا استعمال ڈائیٹنگ کرنے والے افراد بھی کرتے ہیں اور یہ سلاد کی شان بھی بڑھاتا ہے۔