پی ٹی آئی نے راولپنڈی میں جلسے کے 3مقامات تجویز کر لیے

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے راولپنڈی میں جلسے کے لیے 3 مقامات تجویز کرلیے ہیں۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی مشاورتی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں 28 ستمبر کو راولپنڈی میں ہونے والے جلسے کے حوالے سے مشاورت کی گئی اور آج ہی این او سی کے لیے درخواست دائر کیے جانے کا امکان ہے۔

باوثوق ذرائع نے بتایا کہ پی ٹی آئی نے لیاقت باغ، شمس آباد اور بھاٹا چوک میں سے کسی ایک جگہ پر جلسہ کے لیے اجازت مانگی ہے، ضلعی انتظامیہ کا فیصلہ آنے کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے 29 ستمبر کو میانوالی میں جلسے کا اعلان کیا تھا، تاہم آج عمران خان نے میانوالی جلسہ منسوخ کرتے ہوئے 28 ستمبر کو راولپنڈی میں جلسے کا اعلان کیا۔