پاکستان کا آذربائیجان کیساتھ جے ایف 17 بلاک تھری لڑاکا طیاروں کی فروخت کا معاہدہ طے

پاکستان کا آذربائیجان کیساتھ جے ایف 17 بلاک تھری لڑاکا طیاروں کی فروخت کا معاہدہ طے پا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آذربائیجان کی فضائی طاقت بڑھانے کیلئے جے ایف-17 بلاک تھری لڑاکا طیاروں کی فروخت کا معاہدے ہوا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آذربائیجان کے صدر کے حالیہ دورہ پاکستان کے دوران ان کو جے ایف 17 لڑاکا طیارے کی جنگی صلاحیتوں سے متعلق بریفنگ دی گئی تھی۔

آذربائیجان کی درخواست پر پاکستان نے پی اے ایف کا دستہ باکو میں ADEX-2024 میں شرکت کیلئے تعینات کیا ہے۔